ماہ قمری

قسم کلام: اسم ظرف زمان

معنی

١ - رویت ہلال کے حساب سے مقرر کیے ہوئے سال کا مہینہ، ہجری سال کا کوئی مہینہ۔ "ماہ قمری کے اول و دوم و سوم شب کو کہ روشنی کمتر ہوتی ہے آٹھ فتیلے روشن کیے جاتے ہیں۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٣٦:٥ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم صفت 'قمری' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رویت ہلال کے حساب سے مقرر کیے ہوئے سال کا مہینہ، ہجری سال کا کوئی مہینہ۔ "ماہ قمری کے اول و دوم و سوم شب کو کہ روشنی کمتر ہوتی ہے آٹھ فتیلے روشن کیے جاتے ہیں۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٣٦:٥ )

جنس: مذکر